امریکہ ایران کے ساتھ کاروبار کر رہے غیر ملکی بینکوں کی مخالفت نہیں کرے گا۔
وزیر خارجہ جان کیری نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے قبل کہا، ’’ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان گذشتہ
سال ہوئے تاریخی نیوکلیائی معاہدے کے بعد ایران کے ساتھ تجارت کر رہے بینکوں کا امریکہ مخالفت نہیں کرے گا۔
‘‘ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران اور غیر ملکی بینکوں کے درمیان ہونے والے کاروبار کی مخالفت نہیں کرے گا اور نہ ہی اس میں کسی طرح کی رکاوٹ پیدا کرے گا